!آپ خون عطیہ کرنا چاہتے ہیں مگر سواری کی سہولت موجود نہیں؟ ہم سے رابطہ کریں
آپ خون عطیہ کرنا چاہتے ہیں یا خون کے ضرورت مند ہیں، سیو لیف کنیکٹ سے منسلک ہونے کے لیے کسی طرح کی قیمت ادا نہیں پڑتی۔ ہمارا ایپ ایک ہوشیار نظام کے تحت چلتا ہے۔ عطیہ کاروں کی معلومات ہمارے پاس محفوظ ہیں۔ جب خون کی درخواست آتی ہے، تو ہمارا خودکار خون کے عطیے کا نظام، مطلوبہ خون کے مطابق خون کے ضرورت مند کا رابطہ عطیہ کاروں سے کراتا ہے
جیسے ہی خون کے عطیے کے لئے درخواست آتی ہے، تو ایپ ہمارے مقامی خون کے رضاکاروں کو آگاہ کرتی ہے۔ خون کے درخواست گزاروں کو مسلسل رابطے میں رکھا جاتا ہے۔ براہ راست ایس ایم ایس یا درج شدہ موبائل ایپ کے ذریعے خون کے درخواست گزار کو عطیہ کار سے رابطہ یقینی بنایا جاتا ہے۔ یہ کارواۂي چند منٹوں کی جاتی ہے۔
خون کی درخواست کرنے کے لیے۸۶۵۵، پر "مطلوبہ خون ( خون کا گروپ ) شہر ( شہر کا نام ) " ،کسی بھی زبان میں بھیج دیں۔ ہمارا نظام آپ کی تحریر کو بہت ہوشیاری سے سمجھے گا اور اگر کچھ لمحوں میں نہیں تو منٹوں میں ضرور آپ کے لئے خون کا عطیہ کار ڈھونڈ کر آپ کی مدد کرے گا۔
آپ کسی کا بے نام اور انجان مگر بہت خاص ہیروبن سکتے ہیں۔ کسی کی جان بچانا ایک نیک کام ہے جو کہ بہت آسانی سے ہو سکتا ہے۔ خون عطیہ کریں یا پیسے عطیہ کریں، ہر ایک قسم کی مدد بہت ، قیمتی اور ضروری ہے۔ اس ایپ کا مقصد خون کے ضرورت مندوں کو رضاکار عطیہ کاروں سے ملا کر زندگیاں بچانا ہے